Munajaat: Urdu Nazm

مُناجات

ناراض رب کو کر بیٹھا ہوں
مولا یہ کیا کر بیٹھا ہوں
پھیلا ہوا ہے ہر سو کرونا
میں تو گھر میں بند بیٹھا ہوں

حج، عمرے روضہ کی سعادت
محروم سب سے ہو بیٹھا ہوں
پھیلی ہے ہر سمت وبایہ
میں تو خود سے ڈر بیٹھا ہوں

تُونے بلایا ہم نہ آۓ
اب شرمندہ گھر بیٹھا ہوں
مسجدومکتب بند ہے مدارس
دیکھ کے منظر رو بیٹا ہوں

دیکھ کے منظر آنکھیں اپنی
آنسوں سے تر کر بیٹھا ہوں
راضی ہم سے ہو جا اللّٰہ
آس لگاۓ در بیٹھا ہوں

ناراض رب کو کر بیٹھا ہوں
مولا یہ کیا کر بیٹھا ہوں

اٍزقلم ۔ خنسأخالد محمود

Coronavirus

 

You may also like...