Jo Baat Mere Dil Main Hai: Urdu Ghazal by Numan Ijaz

Jo Baat Mere Dil Main Hai: Urdu Ghazal by Numan Ijaz

 

جو بات میرے دل میں ہے وہ بات تجھ سے کہوں کیسے
اشعار میں الفاظ نہیں ڈھل رہے، غزل اب لکھوں کیسے

بات تو ٹھیک ہے اب رہنا پرے گا تیرے بِنا لیکن
بات یہ سمجھاو میں تیرے بن رہوں کیسے

لگا رہے ہو ضرب پر ضرب آخر انسان ہوں پتھر تو نہیں
چلو مان لیا یہ عادت ہے مگر میں سہوں کیسے

جاننا چاہتا تھا جب حال تیرا تو جان لیتا تھا چہرے سے
جانِ جان نظر تو آو ورنا حال میں پڑھوں کیسے

تجھ سے ملنے کے بہانے سنوار لیتا تھا خود کو
اک مدت سے ہم ملے نہیں یعنی اب سنوروں کیسے

بنجر تھی یہ مٹی دل کی برس برس کر چمن بنا
اب کے چمن کہیں بہہ نہ جائے اب کے میں برسوں کیسے

بری مشکل سے اس راہ پر ہوں برا ذخمی برا بیمار ہوں
جی جاوں تو یہٰی رہوں گا مر جاوں تو پلٹوں کیسے

نعمانؔ اعجاز

 

 

You may also like...