Chaman Ko Zara Dekh: Ghazal by Faiz Meher Aziz

Chaman Ko Zara Dekh: Ghazal by Faiz Meher Aziz [Intermediate II]

لبوں سے آہ نہ نکلی، گھٹن کو دیکھ ذرا

جفا کو بھول گئے ہم،سخن کو دیکھ ذرا

ہجر کا جام لئے تار تار پھرتا رہا

ہمارے پیار کے پیارے وچن کو دیکھ ذرا

قلم بھی خشک ہے آنسو بھی با ناقاب ہوئے

کہ نیم خشک بہارِ چمن کو دیکھ ذرا

بس ایک لحظ کا جلوہ بھی گوارہ نہ کیا

ہماری بات کی قدرِ دمن کو دیکھ ذرا

زبان شکوہ گوارہ ہی نہیں بندہ نواز

پکارتے ہو کہ اس کے چلن کو دیکھ ذرا

شکایتیں بھی تبسم کی ایک مار ہی تھیں

ہماری عقل کے بے جا جتن کو دیکھ ذرا

ہمارا ان کا تعلق ہے بالا تر تم سے

صبا ، تو جاکے اپنے چمن کو دیکھ ذرا

تمام شب عزیزوں کی بات چلتی رہی

ہمارے نام پر ان کی تھکن کو دیکھ ذرا

عزیزؔ مسئلہ اک ہو تو سامنے کیجے

ہماری یاد کے شجر کہن کو دیکھ ذرا

 فیضِ مہر عزیز

F.A Intermediate part 2

ghazal

 

 

You may also like...