Chalo Ik Ehd Kartay Hain: Urdu Nazm by Qurat ul Ain Khan

Chalo Ik Ehd Kartay Hain: Urdu Nazm by Qurat ul Ain Khan

 

 چلو اِک عہد کرتے ہیں !  – از قراۃالعین لغاری

چلو اک عہد کرتے ہیں
کہ جب جاڑے کی شاموں میں
الاؤ جل رہا ہوگا
یہ سورج ڈھل رہا ہوگا
اُفق پہ جُگنوؤں جیسے
ستارے جگمگائیں گے
اور اپنی تابناکی پر
خوشی سے جھوم جائیں گے
فلک پہ بادلوں کے جُھنڈ
جب آنسو بہائیں گے
تو تُم کو یاد رکھیں گے!

چلو اک عہد کرتے ہیں
کہ جب خزاں کے زرد پتّوں میں
صبا پھر سرسرائے گی
گُل و گُلزار یہ سارے
بہاریں ڈھونڈ لائیں گے
گُلوں کے رقص میں پتّے
بہاروں کو ستائیں گے
خوشی کے گیت گائیں گے
مگر پھر ایسے موسم میں
ہوائیں رُخ بھی بدلیں گی
تو تم کو یاد رکھیں گے!

چلو اک عہد کرتے ہیں
کہ جب دُشوار رستوں پر
تمہیں چلنا بہت ہو گا
کسی آسانی سے پہلے
رنج مِلنا بہت ہوگا
مُجھے تُم ساتھ پاؤ گے
کہ جب نہ چل سکو گے تو
ہمیشہ ہاتھ میں اپنے
میرا ہی ہاتھ پاؤ گے
ہمارے پاس بھی ایسی
اگر دُشواریاں آئیں
تو تُم کو یاد رکھیں گے!
سنو!
تمہیں لگتا ہے یہ عہدِ وفا
ہم توڑ جائیں گے
مگر دیکھو!
وفا تو مان ہوتی ہے
یہ اک پہچان ہوتی ہے
وفائیں کر نے والے
یوں تو رُخ موڑا نہیں کرتے
وفا سے جُڑنے والے
عہد بھی توڑا نہیں کرتے
چلو!
پھر عہد کرتے ہیں!

 

 

sad love ghazal

 

 

You may also like...