Agar Main Uski, Woh Mera Hai: Urdu Nazm by Saleha Azhar
Agar Main Uski, Woh Mera Hai: Urdu Nazm by Saleha Azhar
اگر میں اسکی وہ میرا ہے
پھر اے محبت کون تیرا ہے
دنیا نابینا چشم ہے شاید
روشنی میں بھی اندھیرا ہے
ازیت بھی سگی ہو گئ ہے
جب سے اپنوں نے گھیرا ہے
تیری خوشبو سے مہک اٹھا ہے
جو کنگھا تو نے سر میں پھیرا ہے
وصال ہی منزل ہجر ہے
شب کے بعد ہی سویرا ہے