Ae Mere Dost Mere Humnava – Urdu Nazm by Shahida Kanwel

Ae Mere Dost Mere Humnava – Urdu Nazm by Shahida Kanwel

اے میرے دوست میرے ہم نوا ، تیرے بنا میں اداس ہوں

کوئی تدبیر کر ملنے کی ، تیرے بنا میں اداس ہوں

یہ کِھلتے پھول ، یہ کلیاں , يہ راستے ، یہ گلیاں

یہ رونقیں بجا ہیں مگر ، تیرے بنا میں اداس ہوں

یہ ساون کی بارشیں ، گرمی کے دن ، جاڑے کی شامیں

گرتی ہیں شبنم کی بوندیں مگر ، تیرے بنا میں اداس ہوں

یہ بہتا جھرنوں کا پانی ، ہواؤں کی مَستی ، دریاؤں کی روانی

چلتی ہیں ٹھنڈی ہوائیں مگر ، تیرے بنا میں اداس ہوں

یہ تیری تصویریں ، یہ خط و کتابت ، یہ فون ، یہ کالیں

رہتا ہوں تیرے خیالوں میں مگر ، تیرے بنا میں اداس ہوں

شاہدہ کنول – (عالمی یوم شاعری)

Shahida Kanwel

Tourism Management, Zhejiang University, China 

 

 

sad love ghazal

You may also like...