Ankhain: Urdu Nazm by Asma Tariq

میری سوکھی بنجر،

 آنکھیں دیکھ کر

وہ بولا

 تیری آنکھوں کی ویرانی بتاتی ہے

کسی بات کی تلخی ستاتی ہے

مجھے خاموش پا کر

وہ پھر بولا

خواب دیکھا کر، خواب

زندہ رہنے کا جواز دیتے ہیں

 اب کیا بتاتا اسے

بس مسکرا کہ چل دیا

خواب نہیں ہوں اب دیکھتا

ٹوٹے ہیں کچھ خواب جب سے

اسماء طارق

 

 

sad love ghazal

Facebook Comments

You may also like...