Dhalti Shaam: Urdu Nazm by Asma Tariq

ڈھلتی شام
طویل مسافت
وحشت ذدہ ناگ
تاک میں بیٹھے گدھ
اور وہ اجنبی مسافر
شاید کہ آیا تھا
کسی دور پار کے شہر سے
بدن تار تار
لہو رستا ہوا
جبر مسلسل کا قیدی
انتظار کی سولی پہ لٹکا
ندی کنارے،
کسی سوچ میں تھا ڈوبا
کبھی ہنستا
کبھی روتا
کوئی پاگل تھا شاید
انسانوں کی بستی کا
ڈسا ہوا۔۔۔۔۔
نکالا ہوا، بھٹکا ہوا ۔۔۔
اسماء طارق

sunset

Reproduced with permission of author. Asma Tariq’s contributions may also be published on other online papers. 

You may also like...