آپ کے نزدیک ایک کامیاب عورت کون ہے? لوگوں کی مختلف رائے سامنے آئے گی کچھ کے ذہن میں کوئی شخصیت بھی ابھری ہوگی کامیاب عورت کی آج کل مختلف ڈیفینیشنز ہیں ۔کوئی خودمختار عورت کو کامیاب عورت کہتا ہے تو کوئی شادی شدہ عورت کو کامیاب عورت کہتا ہے۔لیکن اصل میں کامیاب عورت ہے کون ? یہ کون سی مخلوق ہے ?مردوں سے برتر ہے یا بدتر ہے ?
کامیاب عورت کون ہے اس بات کا تعین شاید میں اور آپ کر ہی نہیں سکتےیہ بات عورت خود ڈیسائیڈ کرتی ہے کہ وہ کامیاب ہے یا ناکام ہے ۔لیکن آج کل کی عورت نہ جانے کیوں تعلیم کے حصول کے بعد ایک ہی رٹ لگا لیتی ہے نوکری کرنا میرا حق ہے اور یہی میری کامیابی ہے ۔مجھے یقین نہیں آتا چند روپوں کا حصول کس طرح کامیابی کی ضمانت ہے۔یہ کون سی کامیابی ہے جس کے لیے چند عورتیں اپنا گھر تک خراب کر دیتی ہیں۔
اسلام نے عورت کو تعلیم کا حق دیا اور انڈپنڈنٹ بنا دیا ۔جی بالکل آپ تعلیم حاصل کرتے ہیں انڈپینڈنٹ ہو چکی ہیں اور یہ میں کیوں کہہ رہی ہو اس کی وجہ یہ ہے کہ اب آپ کو اپنی رائے بنانے کے لئے کسی پر ڈپینڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اپنی آنے والی نسل کی پرورش کے لیے کسی پر ڈپینڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ اپنی رائے دلیل کے ساتھ پیش کر سکتی ہیں غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ سکتی ہیں اور وقت پڑنے پر اپنا بوجھ خود اٹھا سکتی ہیں ۔اس کو کہتے ہیں انڈپینڈنٹ ہونا ۔یہ چند روپوں کا حصول کب سے انڈیپینڈنس ہو گیا? یہ تشریح آپ کو کس نے کر کے دی ہے?یہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ اگر آپ گھر سے باہر نہیں نکلتی چند رپوں کے لئے نوکریاں تلاش نہیں کرتی تو آپ انڈیپنڈنٹ نہیں ہے۔آج کے معاشرے میں جہاں طلاقوں کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اس شرح کے اضافے کی ایک وجہ یہ جملہ بھی ہے کہ مجھے نوکری کا حق ہے اور کسی کو حق نہیں کے مجھے روکے۔
بات تو بالکل درست ہے آپ نوکری کرنا چاہتی ہیں یا نہیں کرنا چاہتی یہ آپ کا حق ہے شوہر کی پسند نا پسند شاید آپ کا مسئلہ نہیں ہے لیکن کیا آپ دین کی حدود سے بھی آزاد ہو گئی ہیں ۔میرے دین نے آپ کو شوہر کی کمائی میں حقدار بنا دیا آپ پر خرچ کرکے اسے جنت کا حقدار بنا دیا ۔آپ کو گھر کی ملکہ بنا دیا باعزت طریقے سے اس امتحان گاہ میں وقت گزارنے کا طریقہ بتا دیا اس کے باوجود بھی آپ اگر نوکری کرنے کا حق مانگتے ہوئے اپنا گھر تباہ کر دیں اور اس سے مراد صرف اور صرف طلاق نہیں ہے بلکہ دل میں آئی ہوئی وہ رنجش بھی ہے وہ سخت الفاظ بھی ہیں جو شاید آپ نے اپنے شوہر کو اور شوہر نے آپ کو اس بحث کے دوران کہہ دیے ہوں گے۔ہو سکتا ہے آپ اپنی من والے اور اس کی ناپسندیدگی کے باوجودنوکری کرتی رہی یا شاید ایسا ہو کہ وہ آپ پر حکمران بن جائے اور نوکری کرنے ہیں نہ دے اور آپ چپ کرکے بیٹھ جائیں ان دونوں ہی معاملات میں آپ کا دل اور گھر تو خراب ہو رہا ہے۔ تو آپ اپنے ذہن سے انڈپینڈنس کی اس تشریح کو نکال کیوں نہیں بیتی۔
اسلام آپ کو روکتا نہیں ہے آپ کو خود مختار بناتا ہے آپ کو اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کروانے پر آپ کے باپ کو جنت کا مستحق قرار دیتا ہے لیکن یقین جانیے یہی اسلام یہ بھی بتاتا ہے کے عورت کا بلا مقصد گھر سے باہر نکلنا غلط ہے نامحرموں کی نگاہوں کا مرکز بننا غلط ہے۔اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے گا کونسی ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو مردوں کی نظروں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اچھی بری ہر نظر کا سامنا کرنا پڑتا ہے کوئی مجبوری ہو تو سمجھ آ جاتی ہے بلا ضرورت صرف انڈیپنڈنٹ ہونے کے لئے اسلام کے خلاف جانا اپنے گھر کو برباد کر لینا کہاں کی عقلمندی ہے?
آپ کی رائے بیشک مجھ سے مختلف ہو سکتی ہے ۔ لیکن دین پڑھیے گا ضرور آپ کو معلوم ہوگا عورتوں کا گھر میں رہنا کس قدر بہترین سمجھا گیا ہے چار دیواری میں رہ کر مختلف فتنوں سے بچنے کی ایک طاقت جو خدا اپنی مسلمان بندی کو دے دیتا ہے مجھے نہیں لگتا کے اس کے آگے ہمیں انڈیپینڈنس اور کامیابی کے نام پر چند پیسوں کی ضرورت ہے۔ کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کی خواستگار ہوں۔
Ravi Magazine is a tribute to Ravians, alumni of GCU Lahore, who over a history of 150 years shaped Arts, Literature, Politics and History of South Asia. Click here to learn about the Ravians in top banner.
Ghazal singing is unique genre from South Asia, which beautifully marries Urdu Love Poetry with Classical music. Download 100 Best Ghazals Ever in MP3, including Mehdi Hassan, Nusrat Fateh Ali, Jagjit and Chitra Singh, Tina Sani and more.