Urdu Ghazal by Ali Ayaz

Ghazal

Ghazal14

ایک شام حسیں ہو ہو ساتھ تمھارا،

اک طرف یہ آرزو اک طرف جگ سارا۔

یہ ظلم ہے کہ ہمیں تم نہیں نصیب،

یہ کیسی قیامت ہے یہ کیسا خسارا

جنت میں اب ملیں گے کہ اس جہاں میں ہے مشکل،

پر جنت میں بھی تو یہی لوگ ہوں گے دوبارہ

چلتے ہیں کہیں دور اس زمانے کو چھوڑ کر،

ہو تم مجھ کو میسر ہو بس نام تمھارا

اک دنیا جہاں بس تم اور میں آباد ہوتے ہوں،

تم میری ہو جاؤ اور بس میں ہی تمھارا

تمھارے نام پر دنیا کی دولت سب میں وار دوں،

اور میرے نام پر تم وارو جگ سارا

You may also like...