Chalay Aao: Urdu Poem by Amna Batool

Chalay Aao: Urdu Poem by Amna Batool

 چلے جاؤ” –   آمنہ بتول، ایبٹ آباد”

چلے جاؤ

نہیں ہونا، تجھے میرا

تجھے میں نے اجازت دی،

یہ بندھن توڑ دو بے شک،

رہا تجھ سے

نہیں مجھ کو گلہ کوئی

مجھے معلوم ہے یارا

ترے دل میں،

جگہ کوئی نہیں میری

تبھی تو کہہ رہی ہوں میں

چلے جاؤ

مگر اک بات بھی سن لو

اگر تم کو کبھی میری

ضرورت بھی پڑے تو تم

مجھے آواز دے دینا

میں تیری راہ تکتی ہوں

مجھے جب بھی بلاؤ گے

مجھے اپنا تم پاؤ گے

اجازت ہے تمھیں جاناں

چلے جاؤ

sandy-millar-marriage

Facebook Comments

You may also like...