نظم : القدس گواہ ہے – قمر حمید مرزا
اے مجاہدِ ملت
اے محافظِ ملت
ظلم ہوتا رہا رات دِن
اور تم نہیں گئے
شہید ہونا تھا انہیں ‘ وہ ہو گئے
بے گناہ ‘ بے خطا
عورتیں ‘ بچے ‘ جواں
راہ دیکھتے ہوئے
اور انتظار کرتے ہوئے
ہاں ‘ اگر لڑتے ظالم سے تم
تو بن کے غازی لوٹتے
یا شہید ہو جاتے
ربّ کی بارگاہ میں
تمہاری جان بازی کا ذکر ہوتا
راضی تم سے خدا ہوتا
مسلمان فخر کرتے
شاد اہل غزہ ہوتے
اگر ایسا ہوا ہوتا
القدس گواہ ہوتا
تمہارے حوصلے اور ہمت کا
شجاعت اور قوت کا
ہاں ‘ مگر
القدس گواہ ہے
ظلم و بربریت کا
بچوں کی ہلاکت کا
لوگوں کی شہادت کا
القدس گواہ ہے
القدس گواہ ہے