Khud Ki Talaash: Urdu Poem by Hifza Mobeen

Khud Ki Talaash: Urdu Poem by Hifza Mobeen

خود کی تلاش

میں زندگی کی بھیڑ میں کہیں کھو گئی

اب خود کو ڈھونڈنے نکلی ہوں، مگر کیوں؟

سب کچھ تو ہے پاس میرے،

پھر دل میں یہ خلا کیسا ہے؟

میں نے خود کو جب اکیلا پایا اس بھیڑ میں،

اب خود تک واپس آؤں بھی تو کیسے؟

میں جو ہمیشہ سب کو میسر رہی،

پھر میری تلاش میں کون رہا؟

میں جو اب نکلی ہوں خود کو سنوارنے،

شاید اس بار خود سے محبت کر بیٹھوں

urdu ghazal love

You may also like...