Ghaza Par Bambari Hai: Ghazal by Qamar Hamid

Ghaza Par Bambari Hai: Ghazal by Qamar Hamid

غزل – قمر حمید مرزا

غزہ پر بمباری ہے
بے بس اُمت ساری ہے
غیروں کے ساتھ مل جانا
اپنوں سے غداری ہے
متحد غیر ہیں اگر
تمہیں کیا دشواری ہے
ملک ہیں اور قومیں ہیں
تقسیم وحدت تمہاری ہے
امن بنا جنگ نہیں ممکن
پھر کیسی لاچاری ہے
کشمیر ہو کہ فلسطیں
یہ سر زمیں ہماری ہے
زندگی قرض ہے اُن کا
جن پر گولہ باری ہے
شہیدوں کے لہو سے قمر
گلشن کی آبیاری ہے

You may also like...