Ussay Kaho: Urdu Nazm by Shahreen Khalid
Ussay Kaho: Urdu Nazm by Shahreen Khalid
اسے کہو کہ بہت جلد ملنے آئے ہمیں
اکیلے رہنے کی عادت ہی پڑ نہ جائے ہمیں
ابھی تو آنکھ میں جلتے ہیں بے شمار چراغ
ہوائے ہجر ذرا کھل کے آزمائے ہمیں!!!
ہر اک کی بات پہ کہتا نہیں ہے دل لبیک
پسند آتی نہیں ہر کسی کی رائے ہمیں
ہمارے دل تو ملے… عادتیں نہیں ملتیں
اسے پسند نہیں کافی… اور چائے ہمیں!
Photo by Fahmi Fakhrudin on Unsplash