Aik Pal Ka Sawal : Urdu Poem by Kawish Abbasi

clocks-and-time

Aik Pal Ka Sawal : Urdu Poem by Kawish Abbasi

نظم: ایک پَل کا سوال

گَر مِرے پاس وقت کم ہے تو

تم کو پانے کی جلدی میں ہوں تو

اِس کا مطلب ہے کیا غلط ہوں مَیں

بَس وہ جو صَبر و اِنتظار کرے

اپنی ہر بات میں جو دیر لگائے

وہی ٹھیک اور اچّھا ہوتا ہے

جِس کا دِل ختم ہونے والا ہو

جِسے تنہائی حَد اندھیرا ہو

ساتھی اَب چاہئے جِسے ، فوراٌ

وہ غلَط ، اسفلوں میں ہوتا ہے ؟

نا حقوں ، کاذِبوں میں ہوتا ہے ؟

جاں بلَب ہونا اِک قصور ہے کیا؟

 

 

You may also like...