Pyaar Hota Na Issey: Urdu Nazm by Natiq Ali Gohar

Pyaar Hota Na Issey: Urdu Nazm by Natiq Ali Gohar

پیار ہوتا نہ اسے، عشق مجھے ہوتا نہیں

اس کے ململ خیالوں میں،میں کبھی کھوتا نہیں
پہلے روز اس کو کہا تھا کہ سنبھل کر چلنا
عشق میں رستہ کبھی صاف یہاں ہوتا نہیں
رستہ بدلے تو، دل بھی بدل جاتے ہیں
بدلے جو دل وہ پھر، پہلے جیسا ہوتا نہیں
دل بدل جائے تو پھر تم بھی بدل جانا میرے یار
کیا کروں بدلا دل، مجھ کو قبول ہوتا نہیں
میرے محبوب ہے یاد، تم کو کہا تھا میں نے
جب چلے جاؤ تو پھر لوٹ کے تم آنا نہیں
لوٹ کر آؤ جو تم، میرے پاس آنا نہیں
تم کو میں نہ کبھی بھلاؤں گا 
میں اپنا دل بیچ کھاؤں گا
سب کو خون جگر پلاؤں گا
میں تمھیں بہت یاد آؤں گا
دل کی میت اٹھا کے لاؤں گا
جگر کے خون سے نہلاؤں گا
اپنے ہاتھوں سے میں دفناؤں گا
فاتحہ پڑھ کے پھر میں جاؤں گا
کسی کا درد کسی سے سہا نہیں جاتا
دل میں جو درد ہے وہ تم کو نہ دکھاؤں گا
دیکھ لو گے جو درد میرا تم
دل تمھارا بھی پھٹ جائے گا 
درد میں میرے پھر جو روؤ گے
جگر کے خون سے آنکھوں کو تم بھگوؤ گے
بھیگی آنکھوں میں،میں سماؤں گا 
میں تجھے پھر سے یاد آؤں گا
مگر اب تم مجھے نہ پاؤ گے
لاکھ قسمیں بھی تم جو کھاؤ گے
جس کا دل مردہ ہو وہ زندہ کہاں ہوتا ہے
تم کو آتا ہے ترس، پیار کہاں ہوتا ہے
(ناطق علی گوہر حیدر الماس)
alone-photo-by-anthony-tran-unsplash

You may also like...