کہنے کو محبت ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن جو اسکی گہرائ اور اصل معنی کو جان جائے اس کے لیے یہ دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ اگر تم محبت کا دعوہ کرتے ہو اور تمھیں تمھاری محبت جنونی بناتی ہے، خود غرض بناتی ہے، رشتوں کی پاسداری اور لحاظ نہیں سکھاتی, عزت کرنا نہیں سکھاتی, حدود پامال کرواتی ہے گمراه کرتی ہے، بے صبرا بناتی ہے. شک میں ڈالتی ہے، ناجائز قدم اٹھواتی ہے تو وہ سب کچھ ہوسکتی ہے
لیکن محبت نہیں ہوسکتی . کیونکہ . محبت صابر ہوتی ہے، ساکن ہوتی ہے، صدق ہوتی ہے، پاک ہوتی ہے صیح اور غلط کا فرق بتاتی ہے رشتوں کا احترام کرنا سکھاتی ہے عزت دینا سکھاتی ہے، معاف کرنا اور درگزر کرنا سکھاتی ہے محبت بے غرض ہونا سکھاتی ہے، راه راست پر لاتی ہے، ہمیں اپنی حدود کا پتا دیتی ہے … محبت تو یقین کے دھاگے سے بنی وہ پاک اور مضبوط ڈور ہے جو دعا کرنا سکھاتی ہے، محبت رحم دل ہوتی ہے… محبت سب سے بڑی سچائ ہوتی ہے کیونکہ محبت ہوتی نہیں ہے بلکہ ایک سچے غار دل پر وحی کی طرح اترتی ہے ..
. اور جب آپ کو لگے کہ آپ کسی شخص کہ لیے ایسے خالص جزبات رکھنے لگیں ہیں تو جان جاؤ.. تمھارے غار دل پر بھی محبت کی وحی کردی گئ ہے. اگر محبت خالص اور صادق ہو تو یہ دنیا کا سب سے مظبوط اور محفوظ احساس ہے … اور جن کی محبت پاک اور یقین کے جزبہ پر پڑھوان . چڑھتی ہے تو الله ان کی محبت کو کامیابی کی منزل تک لانے کی ذمہ داری خود لیتا ہے .
Ravi Magazine is a tribute to Ravians, alumni of GCU Lahore, who over a history of 150 years shaped Arts, Literature, Politics and History of South Asia. Click here to learn about the Ravians in top banner.
Ghazal singing is unique genre from South Asia, which beautifully marries Urdu Love Poetry with Classical music. Download 100 Best Ghazals Ever in MP3, including Mehdi Hassan, Nusrat Fateh Ali, Jagjit and Chitra Singh, Tina Sani and more.