Iss Zamanay Ka Rawaaj Nahin Jeenay: Urdu Nazm by Simon Akhtar

Iss Zamanay Ka Rawaaj Nahin Jeenay: Urdu Nazm by Simon Akhtar

اس زمانے کا رواج نہیں جینے دے گا

 

 

اس زمانے کا رواج نہیں جینے دے گا
مجھے میرا سماج نہیں جینے دے گا

درد کے ساتھ میں جی لوں یہ تو ممکن ہے
میرے چارہ گر کا علاج نہیں جینے دے گا

میرے الفاظ میری موت کا سبب ہوں گے
میرا بغاوت کا مزاج نہیں جینے دے گا

غریبِ شہر تو مر جائے گا اپنی غربت میں
نئے حاکم کا خراج نہیں جینے دے گا

میں تو مر جاؤں گا اعلانِ بغاوت کر کے
امیرِ شہر کو تخت و تاج نہیں جینے دے گا

میری وفات پہ تختۂ دار خود بھی روئے گا
حاکمِ وقت کو احتجاج نہیں جینے دے گا

 

سائمن اختر

 

 

 

poor kid in pakistan

 

 

You may also like...