GCU Ki Billiaan [Cats of GCU Lahore]: Urdu Satire by Sobaan Usmani

GCU Ki Billiaan [Cats of GCU Lahore]: Urdu Satire by Sobaan Usmani

گورمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی بلیاں

گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلے کے بعد ہر شخص میں فکری رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔ وہ غور و فکر کرتا ہے۔ اپنے اندر کے فلسفی کی تلاش کرتا ہے۔ مختلف لوگوں کے مختلف نظریات کو سن کر ان کو پرکھ کر اپنے نظریات بنتا ہے اور ان کی تشکیل کرتاہے۔ اسی طرح میں نے بھی اپنا ایک نظریہ تشکیل کیا۔ جسے میں نظریہ بلیات کا نام دیتا ہوں۔

گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلے سے پہلے میرا رویہ بلیوں کے ساتھ بہت ہی خشک تھا۔ جہاں دیکھتا انہیں بھگا دیتا۔ یہ چیز اب بلیوں کی خصلت میں بھی شامل ہوچکی ہے کہ جیسے ہی انسان “ہش” کی آواز نکالیں یا اپنا پاؤں زمین پر مارے تو بھاگلو۔ مگر گورنمنٹ کالج میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہاں کی بلیوں کو پتہ ہی نہیں ہیں کہ جب انسان “ہش” کی آواز نکالیں تو کیا کرنا ہیں۔ یہ آپ کو ایسی حقارت کی نگاہوں سے دیکھے گی۔ ایسی رعب دار نظروں سے دیکھے گی ک آپ کو ڈر لگے گا۔ دراصل گورنمنٹ کالج میں داخلے کے بعد فرق یہ ہوا ک جس جانور کو میں پہلے ڈراتا تھا، میں اس سے ڈرنے لگا

ہماری صبح کی کلاس میں تو بلی میڈم کا معمول تھا کہ روز اپنے بال بچوں سمیت آپہنچتی اور پوری کلاس میں اچھل کود کود کرتی رہتی۔ میں تو پورے لیکچر اپنی ٹانگیں سمیٹ کر ہی بیٹھا رہتا کہ کہیں غلطی سے بھی بلی میڈم کو لگ نہ جائیں۔ طلبا سے زیادہ حاضری تو ان بلیوں کی ہوگی۔ ان کو اگر بورڈ کے امتحانات میں بٹھایا جائے تو یقیناً فرسٹ ڈیوثن حاصل کریں گی۔

کینٹین میں بھی بلی میڈم کی بہت دھوم ہے۔ جیسے ہی کھانا شروع کرو فوراً ٹپک پڑتی ہیں۔ کینٹین میں آپ بلیوں کے ساتھ بلکل بھی سخت رویہ نہیں اپنا سکتے۔ کیونکہ اگر آپ سخت رویہ اختیار کریں گے تو دو شیزاؤں کی گھورتی ہوی نظروں کا شکار ہوں گے۔ گورنمنٹ کالج کی بلیاں بہت بدمعاش ہیں۔

اب دیکھیں جہاں کی بلیاں ایسی ہیں۔ اتنی آزاد ہیں، اتنی بے خوف ہیں۔ وہاں کے لوگ کیسے ہونگے۔ ان کے کیا معیار ہونگے۔ مگر بلیوں سے احتیاط لازمی ہے۔

 

 

Sobaan Usmani – Intermediate F.A (Part 2)

 

Photo by Lloyd Dirks on Unsplash

 

 

You may also like...