Ehd-e-Wafa Karte Ho: Urdu Ghazal by Hasnain A Qadir

Ehd-e-Wafa Karte Ho: Urdu Ghazal by Hasnain A Qadir

 

 

غزل(عہدِوفاکرتےہو)

 

ہر بار یہاں آکر تم عہدِ وفا کرتے ہو

عہدِ وفا کے نام پر تم خوب جفا کرتے ہو

آکر اسے ہی مار دو جسےتم آۓ ہو پسند

کیوں اپنے آپ کےمرنےکی دعا کرتےہو

نا امیدی چھوڑ یہ ھے اپنے آپ پر جبر

یہ وہ جبر جو تم لوگ سدا کرتے ہو

وہ پتھر بھی ہے تخلیق میرے خالق کی

تم جس کے بنے بت کو خدا کرتے ہو

میری راہ میں کانٹےتیری راہ میں ہیں پھول

یہ بھی تقسیمِ خداہےتم کیوں مغرورہواکرتے ہو

وہ جتنا بھی ہو حَسِیں پر رہے گا خاک ہی

حسنینؔ کیوں اک مشتِ خاک پراتنامرا کرتے ہو

 

 

Deep Thoughts - Poem by Samar Fatima

 

 

You may also like...