Azadi Ka Din: By Maryam Hasan

آزادی کا دن

چودہ اگست کی آمد آمد ہے یہ وہ دن ہے جب ہمارا پیارا ملک بہت محنت اور جدوجہد سے ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے حاصل کیا تھا ہم ہر جگہ یہی پڑھتے اور سنتے آئے ہیں کہ اسے ہمارے بڑوں نے اپنی جانیں قربان اور عزتیں پامال کر کے حاصل کیا تھا لیکن آج آزادی کے دن کے موقع پر میں ان بے شمار قربانیوں کا ذکر نہیں کروگی۔ آج میں اس ملک کے لوگوں سے پوچھتی ہوں کہ اتنی مشکلوں سے حاصل کئے ہوئے ملک کا ہم نے کیا حال کردیا ہے؟ آج ہمارے ملک میں قتل وغارت، چوری، زنا، اتنا عام کیوں ہیں؟ یہ ملک کلمۂ شہادت کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ کلمۂ شہادت اسلام کا پہلا رکن۔ اور اسلام میں انسانیت پر بہت زور دیا گیا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اگر ایک آدمی مر رہا ہے تو اسکی مدد کرنے کے بجائے ہم وڈیو بناتے ہیں۔ ہماری اخلاقیات اور بھائی چارہ کیوں ختم ہو گیا ہے؟ پڑوسی بھوک سے مر رہا ہوں اور ہم اپنے بستر پر آرام سے سو رہے ہوتے ہیں کبھی غریب بستیوں کا دورہ کریں وہاں رہنے والوں کی زندگی کو محسوس کریں آپ کو پتا چلے گا کہ جس ملک کے لئے ہمارے بزرگوں نے اتنی مشکلات برداشت کیں اس ملک میں لوگوں کو انصاف اور بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں ہیں۔ کبھی سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ حکمران نہیں ہے اس کی وجہ ہم لوگ ہیں جو بے حیائی کے کاموں میں اتنی مگن ہو گئی ہے کہ اسے اپنے آس پاس بسنے والوں کی لا چارگی اور تکلیفیں نظر نہیں آتی بھوک اور پیاس سے بلکتے بچے نظر نہیں آتے یہاں بسنے والے لوگوں کو لگتا ہے کہ حکمرانوں کی آپسی دشمنی نے اس ملک کا ایسا حال کر دیا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ”جیسی قوم ویسے حکمران”

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ
“یقیناً اللہ نہیں بدلتا حالت کسی قوم کی یہاں تک کہ وہ خود نہ بدل لیں اپنی حالت کو”
سورہ الرعد: آیت نمبر: 11

ہمیں غیبی مدد کے انتظار کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت حکمتِ عملی اپنانی ہوگی اپنے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہو گا جس میں وہ گرتا ہی جارہا ہے پاکستان کو وہ سب دینا ہے جس کا انتظار وہ پچھتر(75) سال سے کر رہا ہے اس چودہ اگست پرآئیے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم نے خود کو بدلنا ہے اپنے ملک کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں کرنا ہمیں مل کر پاکستان کو اتنا ترقی پذیر ملک بنانا ہے کہ بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں خود پر ناز ہوں۔۔ پاکستان زندہ باد۔

 

pakistan-map-flag

 

 

You may also like...