Aise Bicharay Hum Ke: Ghazal by Shams Raja

Aise Bicharay Hum Ke: Ghazal by Shams Raja

 

غزل – شمس المحمود ناسؔق

 

ایسے بچھڑے ہم کہ دونوں کو سہارا نہ ملا
مجھ کو کشتی نہ ملی تجھ کو کنارہ نہ ملا

تُو بھی اپنی ذات کے پنجرے میں مقیّد تھا کہیں
اور فرقت کے سوا مجھ کو بھی چارہ نہ ملا

گر مجھے پھر اس جہاں میں جانفشانی نہ ملی
تو تجھے بھی با وفا کوئی تمھارا نہ ملا

وہ جو میری زیست میں آیا وہ سایہ تھا مِرا
تِیرَگی شب میں یوں کھویا کہ دوبارہ نہ ملا

اب بھلا کیسے ستاروں پہ بھروسہ ہم کریں
وہ جو قسمت کو بدلتا تھا ستارہ نہ ملا

لینے دینے کی تجارت وہ محبت تھی مگر
اُس محبت میں اُسے ناسؔق خسارہ نہ ملا

 

 

urdu ghazal love

 

 

Photo by Vaibhav Raina on Unsplash

 

 

 

 

You may also like...