Mujhe Shikasta Haal Dekh: Ghazal by UB Ajiz

مجھے شکستہ حال دیکھ
میرے بکھرے بال دیکھ

میرے قہقہوں،مسکراہٹوں پہ نہ جا
ان مسکراہٹوں میں چھپا ملال دیکھ

زمانے نے مجھ کو لگائی ٹھوکر ہزار ہا
ہوا نہ پست حوصلہ، کمال دیکھ

اے منکر خالق ارض و سماء،سن زرا
نہ ہو ایمان باللّٰہ، تو یہ حسن و جمال دیکھ

رہے انتظار رات بھرجاگ کر،تو نہ لے میری خبر
 کروں نہ تجھ سے کوئ گلہ،عشق لازوال دیکھ

You may also like...