Mere Hamdam: Urdu Ghazal by Zeeshan Noor Siddiqui

میرا ہمدم مجھے ھی جفائیں نہ دے
ذیشان نور صدیقی

میرا ہمدم مجھے ھی جفائیں نہ دے
چاھتوں میں مجھے یہ دعائیں نہ دے
لوٹ لیں چین بندوں کا یہ اے خدا
تو حسینوں کو اتنی ادائیں نہ دے
تو وفا شعار ھے، بے وفا تو نہیں
سن جفاؤں کے بدلے جفائیں نہ دے
پھر کوئی نہ محبت کی جرات کرے
مجھ کو چاہت میں ایسی سزائیں نہ دے
ٹوٹ جائیں مراسم تو جڑتے نہیں
ٹوٹا پتا ھوں، اتنی ھوائیں نہ دے
جیسے تیسے جیا، تیری چاہت بنا
مجھ کو دل نہ دیا، اب خطائیں نہ دے
اب کی بکھروں تو کہہ دو، سمیٹے نہ وه
اپنی بانہوں کی مجھ کو پناہیں نہ دے
لوٹ کر میں نہ آوں گا ! جان جہاں
مجھ کو اب نہ بلا، یوں صدائیں نہ دے
میری چاہت ھے تو، دل کو دریا کرے
میں تو غلطی کروں، وه سزائیں نہ دے
مٹ رہا ھوں میں، حرف غلط کی طرح
اس سے کہہ دو، مجھے اب وفائیں نہ دے
میں شہید محبت ھوں ! حاجت نہیں
ذیش ! میرے کفن کو ردائیں نہ دے

 

clocks-and-time

 

You may also like...