Ay Pakistan Tera Ihsan: Jashn-e-Azadi Poem by Asma Tariq

Ay Pakistan Tera Ihsan: Jashn-e-Azadi Poem by Asma Tariq

 

اے پاکستان تیرا احسان ہے ، احسان
تجھ سے ہے آن ہماری ،شان ہماری

تیری خاطر ہر مشکل سے لڑ جائیں گے
سر کٹائیں گے ، جان دیں گے

اے ارض وطن تو ہے علامت عظمتوں کی
تیرا ذرا ذرا ہے امن کا گہوارہ

تجھے میں ہیں بستے لوگ پیارے پیارے
کئی رنگوں اور بولیوں والے،پر دل سے ہیں ایک سارے

تیری مہکتی وادیاں اور بہتے دھارے
گاتے ہیں گیت پیارے پیارے

تیری مٹی میں ہے خون جانثاروں کا
تیری فضاؤں میں ہے خوشبو وفاؤں کی

چھوٹے بڑے سب تیری محبت کا دم بھرتے ہیں
اور تجھ پر سو سو بار قربان جاتے ہیں

ہے سب کی بس یہی پکارا
پیارے پاکستان کو روشن بنانا ہے

اور اس کا مان دنیا میں بڑھانا ہے
کہ اس سے ہے آن ہماری شان ہماری

اسماء طارق

 

pakistan-map-flag

Pakistan Map Flag

 

You may also like...