Kabhi Aisa Bhi Karta Hai Bhala: Urdu Ghazal by Shams Raja

Kabhi Aisa Bhi Karta Hai Bhala: Urdu Ghazal by Shams Raja

غزل – شمس المحمود ناسؔق

کبھی ایسا بھی کرتا ہے بھلا کوئی
کبھی خود پر بھی مرتا ہے بھلا کوئی

فلک سے جا لگی اونچی اناؤں پر
بنا سیڑھی کے چڑھتا ہے بھلا کوئی

تنفس کا عمل ہے یہ محبت گر
محبت سے بھی ڈرتا ہے بھلا کوئی

سبھی یادوں میں تیرا تذکرہ لیکن
کبھی یادوں میں لڑتا ہے بھلا کوئی

وہ جن سے عمر بھر کا ساتھ حاصل ہو
کبھی ان سے بچھڑتا ہے بھلا کوئی

اُسی سے پوچھ لو جا کر کبھی ناسؔق
کہ یوں حد سے گزرتا ہے بھلا کوئی

 

 

You may also like...