الوداع رواں سال الوداع – Urdu Article on 2020

الوداع رواں سال الوداع – Urdu Article on 2020 by Romaisa Hussain

 

وقت کا کام گزرنا ہے اور وقت کی بساط کے آگے کبھی کسی کا زور نہیں چلا وقت کبھی کسی کے لئے نہیں روکا پھر چاہے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں انسان کو وقت کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے ایسی طرح رواں سال بھی اپنی تلخ یادیں دے کر کو ہے یہ سال دنیا بھر کے لئے ایک بڑی آزمائش سے کم نہ رہا اگر دیکھا جائے تو یہ سال پاکستان کے لئے بھی کوئی خوش آئند ثابت نہ ہوا

 

covid19

 

٢٠٢٠ شروع ہوتے ہی حادثوں کی نظر ہوگیا ایک کے بعد ایک حادثہ ہمارے لئے آزمائشوں کی نوید بنا رہا ‘ پہلے ٹرین میں آگ لگنے کا حادثہ ‘ پھر کرونا وباء نے اپنے اثرات مرتب کرنے شروع کر دیے جس کی وجہ سے پورا ملک ہی لاک داؤن کی زد میں رہا جس سے انسانی زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ‘ اس کی بعد پی آئی اے جہاز حادثہ جس میں لوگوں نے بہت سے پیاروں کو کھو دیا ابھی ہم اس کے زخم بھولے ہی نہیں تھے کہ کبھی کراچی مسکن دھماکا تو کبھی مدرسے پر حملہ ‘ ان سب حادثات کے درد اور زخم لئے یہ سال اب الوداع کہنے کو ہے اور ایک بار پھر ایک نیا سال نئی امیدوں کے ساتھ ہماری زندگیوں میں قدم رکھنے کو تیار ہے نیا سال اپنے ساتھ امید کی ایک نئی کرن لے کر آرہا ہے جس کی خوشی رواں سال کی تلخ یادوں کو دھندلا کر دے گی_

نیا سال مستقبل کی خوش آئند امیدوں کے ساتھ ہماری زندگی میں قدم رکھنے کو ہے ہمیں نہ صرف آنے والے سال کے لئے اچھی سوچ رکھنی چاہئے بلکہ اپنی ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آگے ان غلطیوں کو مستقبل میں دہرانے کی غفلت نہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی میری دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے خوشیوں بھرا اور امن و سلامتی والا سال بن کر ہماری زندگیوں میں آئے آنے والا سال ہر لحاظ سے بابرکت اور دین و دنیا کے لئے خوشیاں لانے والا سال ثابت ہو ۔ آمین

آخر میں سب کو آنے والا نیا سال مبارک ہو

رومائسہ حسین

کراچی

Facebook Comments

You may also like...