Nayaa Baab Hai Khulnay Ko: By Sahir Abdullah

Nayaa Baab Hai Khulnay Ko: Urdu Nazm by Sahir Abdullah

نیا باب ہےکُھلنے کو تاریخ کے دھارے میں
برسوں کی سوئی قوم کو جگانے کوئی آیا ہے

قوم کہ لاشعور تھی تفریقِ حق و باطل سے
سبق عدل کا اس کو سیکھانے کوئی آیا ہے

قریب تھی سلب ہونے کو آزادی اُس قوم کی
تبھی پرچم ملّی غیرت کا لہرانے کوئی آیا ہے

متحرک ہے قوم ، گرم رو جذبات اس کے
شاہینوں کی یہ کمان سنبھالے کوئی آیا ہے

ساحر عبداللہ

 

Sahir Abdullah

 

You may also like...