Nazar Muntazir Thi – Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Nazar Muntazir Thi – Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
غزل
نظر منتظر تھی مگر تم نہ آئے
میرے دل کی لینے خبر تم نہ آئے
رہا راہ پہ دل،نگاہ مضطرب تھی
مجھے الوداع کہنے پر تم نہ آئے
سر دار اس کا بھلا حال کیا ہو
جیسے دید دینے ادھر تم نہ آئے
کبھی غم جو پہنچے ذرا دل سنبھالو
اگر دل بھی تڑپے، خدا یاد آئے
مچلتے ہوئے دل کو بھی تھام لوں گا
میرے قلب لوٹانے پر تم نہ آئے
قلم روک دیتا، اگر اذن ملتا
مجھے حکم دینے مگر تم نہ آئے
مجیب! الوداعی تو پیغام یہ ہے
ملے ایسا ہمدم!جو دل کو بسائے