Ghissi Pitti Kihaani: Urdu Poem by Asma Tariq

Ghissi Pitti Kihaani: Urdu Poem by Asma Tariq

 گھسی پیٹی کہانی 

لاہور شہر کا اک لڑکا تھا

اسی شہر میں اک محلہ تھا

جہاں کی وہ لڑکی تھی

سندر سی بھولی بھالی

حسن کی وہ ملکہ تھی

لڑکا بھی خیر کچھ کم نہ تھا

لو جی محبت کے وہ دیوانے تھے

ساتھ جینے مرنے کے فسانے تھے

دو پل ہجر سے گھبرائے

محبت کے ستاتے

سب وہ بھولے تھے

زمانے سے بے خبر

اپنی دنیا میں مگن تھے

ہونا کیا تھا

 بس پھر

زمانے سے لی لڑائی

اور وہ ایک جان دو دل ہوئے

اب تو صبح شام ساتھ ہی رہنا تھا

نہ کوئی ہجر تھا

نہ کوئی پنجر

مگر محبت میں وہ بات نہ رہی

نہ وہ تاب رہی، نہ وہ آگ رہی

اب سو سو تانے تھے

حیلے تھے بہانے تھے

سبھی سیانے تھے

زمانے بھر کے رولے تھے

بچے بھی اوپر سے پورے سولہ تھے

محبت کی چاہ

 مگر اب بھی باقی تھی

نظر کسی اور کی متلاشی تھی

اور وہی گھسی پیٹی کہانی تھی

اسماء طارق گجرات

You may also like...