Aaj Mujhe Paighaam Milla: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Aaj Mujhe Paighaam Milla: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

 

آج مجھے پیغام ملا ہے
خط میں تمہارا نام ملا ہے
گویا مارے ہجر کے لکھا
لیکن اب پیغام ملا ہے
مرا دل تم واپس کر دو
مجھ کو یہ گمنام ملا ہے
سانسوں میں طوفان ہے برپا
ساحل بھی نیلام ملا ہے
رات گئے نہ سویا ہوگا
دل جس کو بدنام ملا ہے
اس کی یاد نہ سونے دے اب
خط میں جس کا نام لکھا ہے
دل کو تھپک کر اب تو سلا دو
دل کو مجیب! اکرام ملا ہے

 

ram-palaparty-love-poem-rain-unsplash

 

You may also like...