Mere Is Dil Ki Main Janoon – Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Mere Is Dil Ki Main Janoon – Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

 

میرے اس دل کی میں جانوں، اور میرا خدا جانے
نہ پوچھے حال دل کوئی تو دل کا حال کیا جانے
کبھی محسوس نہ کرنا، اگر سن لو یہ افسانے
کہیں پاگل بھی ہوتے ہیں،کہیں ہوتے ہیں دیوانے
لجائے جب کوئی غم پر، ہنسے کیوں حال پر کوئی
شکستہ دل سے آہ نکلے نہ یہ کوئی فغاں جانے 
کبھی تو حال دل میرا کوئی پوچھے تو بتلاؤں 
فرقت میں ہے کیا گزری،یہ دل جانے خدا جانے
کوئی نفرت میں آگے ہے، کوئی آگے ہے جلنے میں
فقط میرا ہی دل ہے کہ،محبت اور دعا جانے
مجیب! اس بزم عالم میں فقط نایاب الفت ہے
یہ دل اللہ کا گھر ہے،دعا جانے وفا جانے
Muhammad Mujeeb Ur Rehman Anjum
Urdu Poet, Student, Content Writer, Teacher
Graduated in Mathematics From FCCU
Registered by IPO as Gulshan-e-Shairi.
MPhil Computing Data Sciences from UMT Lahore
Burning Moth

You may also like...