کسی کی یاد میں تڑپوں کبھی، خدا نہ کرے
مجھے ستائے کسی کی کمی، خدا نہ کرے
میں اپنی آنکھ میں جلوہ بسائے بیٹھا ہوں
کسی کا درد مجھے دے نمی،خدا نہ کرے
مجھے گلہ نہ ہوا گرچہ بے رخی کا مگر
کسی انا سے ہو یہ بے رخی،خدا نہ کرے
وہ میرے درد کی حسرت سے دل برا نہ کرے
ستائے اس کو کبھی یہ کمی، خدا نہ کرے
کبھی وفاؤں میں اے دل یہ دعویٰ نہ کرنا
اسے بھی ہو یہ محبت،کبھی خدا نہ کرے
میری خطاؤں سے گر دل کسی کا بوجھل ہو
نہ معذرت میں کبھی ہو کمی،خدا نہ کرے
مجیب!دل کی لگی، دل لگی نہیں ہوتی
یہ زخم دل کو مٹائے کبھی،خدا نہ کرے
Copyrights by Mujeeb Ur Rehman Anjum registered ®️ under title:
GulshaneShairi.
Trademark regd# 133641

