Kis Se Shikwa Karein: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
کس سے شکوہ کریں، کیا شکایت کریں
ہو کوئی اہل دل تو عنایت کریں
عشوہ و ناز یوں نہ دکھاؤ مجھے
نازشوں سے کہو نہ قیامت کریں
یوں تغافل نہ ایسا دکھاؤ کبھی
یاد سے یہ کہو کہ نہ ہجرت کریں
غم کی صورت بنا کر دکھاؤں کسے
ان غموں کی بھلا کیسے صورت کریں
آپ کی مسکراہٹ پہ جاں ہو نثار
ہنستے ہنستے یونہی غم کو رخصت کریں
آپ کے دل کے قابل میرا دل نہیں
ان دیوں سے کہو،اب عزیمت کریں
روشنی چار چاندوں سے ہوتی نہیں
قلب کی روشںنی ہے محبت کریں
تخت ویران سا ہے بیابان سا
گھر کو دل میں مجیب!اب عمارت کریں

GCU Lahore Tower Image