Jo Hum Muskarayain: Ghazal by Muhammad Mujeeb Ur Rehman Anjum

Jo Hum Muskarayain: Ghazal by Muhammad Mujeeb Ur Rehman Anjum

غزل

جو ہم مسکرائیں، وہ راہیں سجا دیں

محبت میں ہر دم دعا و وفا دیں

چلو دل کی دنیا کو آباد کر کے

دعا و وفا کا جہاں اک سجا دیں 

ملاقاتیں ہونگی، نہ برساتیں ہونگی

چلو فرقتوں کو یہ راہیں دکھا دیں

کہیں جا کے ٹھہرے گا دل کا زمانہ 

چلو اے دل ایسی ہی تسبیح سکھا دیں

فریب ہوس کو محبت نہ جانو

چلو دل کو رسم محبت سکھا دیں 

کیا ہے ہوس اور کیا ہے محبت 

یہ رسم وفا ہم عمل سے دکھا دیں 

ہوس ہی ہوس کا ہو کیوں درس دیتے

چلو دل کو آداب الفت سکھا دیں 

ہمارا ہی دل ہے، ہو جس میں بسے تم 

مجیب!اب محبت کو گوہر بنا دیں

 

 

girl love poem

You may also like...