Hain Be-Chain Nainaa: Urdu Poetry by Mujeeb Ur Rehman Anjum
Hain Be-Chain Nainaa: Urdu Poetry by Mujeeb Ur Rehman Anjum
ہیں بے چین نیناں،بے تاب جی ہے
میرے درد دل کی دوا تو وہی ہے
اسی سے ہی آباد دل کا نگر ہے
وہی تو میرے قلب کی روشنی ہے
کسی کو نہ جانا، کسی کو نہ چاہا
میری چاہتوں کی وہی ہی خوشی ہے
وہی ہے اے دل بس وہی ہے وہی ہے
میرے دل کی دنیا کہ جس میں بسی ہے
نگاہوں کی دنیا میں ہے کوئی وادی؟
دکھاؤ کہاں سے کہاں تک بسی ہے
نگارش ہے الفت کی دل کے چمن میں
وہی چار سو، میری دنیا وہی ہے
مجیب!اب نہ لرزاؤ اپنے قلم کو
یہ میرا قلم ہے،وہ میری خوشی ہے
Urdu Poet, Student, Content Writer, Teacher
Graduated in Mathematics From FCCU
Registered by IPO as Gulshan-e-Shairi.
MPhil Computing Data Sciences from UMT Lahore

