Hai Ye Andaaz-e-Ulfat: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Hai Ye Andaaz-e-Ulfat: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

 

ہے یہ انداز الفت جدا، کوئی دل لگی تو نہیں
درد سارا ہے دل میں بسا،آنکھ  میں کچھ نمی تو نہیں 

‎ٹوٹ کر کیا بکھر جائیں ہم،تم سے بچھڑے کدھر جائیں ہم 
‎راہ الفت میں مر جائیں ہم،زندگی کی کمی تو نہیں
‎کوئی جب دل کو اپنا لگے،پھر تو رنگین سپنا لگے
‎بالیقیں!اس جہاں میں وفا ملتی کہیں تو نہیں
‎سرد موسم کی پرچھائیاں،اور ظلمت کی گہرائیاں
‎ہوگئیں سب نظر میں نہاں،اب رہی روشنی تو نہیں
‎دل سے ہے اپنا مانا جسے، غیر پھر بھی نہ جانا جسے
‎دل پہ اتنے ستم جو کیے،اور گئی عاشقی تو نہیں
‎مجھکو اعزاز فرقت ملا، پھر کہاں حسب فرصت ملا
‎دل یہ زیر مصیبت ملا،اور ٹلی رات بھی تو نہیں 
‎اپنا دلبر اسے مانیے،اپنا راہبر اسے جانیے
‎جسکی نظروں میں منزل ملے،ورنہ کوئی کمی تو نہیں
‎اے مجیب!اپنے دل کی کہو،دھڑکنوں کی کہانی سنو
‎اپنے دل کی زبانی سنو،پھر کسی نے سنی تو نہیں

You may also like...