Dil Se Qassadun: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Dil Se Qassadun: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Dil Se Qassadun: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Dil Se Qassadun: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

غزل
دل سے قصداً دغا نہ ہو جائے
کوئی ہم سے خفا نہ ہو جائے 
یوں تو آیا ہوں انکی محفل میں 
ان کو کوئی گلہ نہ ہو جائے 
ہوں تو آیا انہیں منانے کو 
درمیاں فاصلہ نہ ہو جائے 
آشیاں دل کا جو بسایا ہے 
کوئی طوفاں برپا نہ ہو جائے
دل کے لگتے ہیں بس دو چار قدم 
خوف ہے آبلہ نہ ہو جائے
یوں تو کر لوں میں قصد عہد وفا
مسئلہ پھر انا نہ ہو جائے
کوئی اظہار یاں نہ کر اے مجیب!
کوئی پھر یوں خفا نہ ہو جائے

You may also like...