Dil Ki Yeh Halat: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
Dil Ki Yeh Halat: Urdu Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum
دل کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی
اس درجہ فرقت نہیں دیکھی جاتی
بیاں کیا ہو ہمدم یہاں حال دل اب
غموں کی یہ ہجرت نہیں دیکھی جاتی
سہا نہ گیا اب تو دل کا مچلنا
یہ یکطرفہ حسرت نہیں دیکھی جاتی
محبت کا ہم سے جو تم پوچھتے ہو
تمہاری یہ حیرت نہیں دیکھی جاتی
ہنر آزماؤ نہ تیر نظر کا
جگر کی ہزیمت نہیں دیکھی جاتی
نہ تم باز آؤ نہ ہم باز آئیں
اب اس درجہ عجلت نہیں دیکھی جاتی
ہمیں بے وفائی کا طعنہ نہ دینا
تمہاری یہ نفرت نہیں دیکھی جاتی
مجیب! حال دل از قلم کب ہے ممکن
یہی دل کی حالت نہیں دیکھی جاتی
#gulshaneshairi
#myurdupoetry

