Apni Hasti Se Guzar: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

Apni Hasti Se Guzar: Ghazal by Mujeeb Ur Rehman Anjum

 

غزل

اپنی ہستی سے گزر جائیں گے

 

گر نہ اپنایا کدھر جائیں گے


گر مقدر میں نہیں یہ منزل


ہم سر راہگزر جائیں گے


ہم نشیں بات میری غور سے سن


کہ یہ دنیا نہیں جائے وفا


گر وفا دل کو میسر نہ ہوئی


ہم نبھاتے ہوئے مر جائیں گے


کوئی شامل جو دعاؤں میں رہے


کوئی حاصل جو وفاؤں میں رہے


دل کو اک بار کوئی اپنا لگے


ہم جہاں دل کا سجا جائیں گے


دل کو حاصل رہے یار دعا


شامل حال رہے پیار وفا


اے مجیب!حسن ترنم میں ہو گم


کچھ یہ موتی بھی اثر لائیں گے

 

 

Girl with Scarf

Girl with Scarf

 

You may also like...