میری ماں – My Mother: Urdu Poem by Urooj Nisar

میری ماں

باعث راحت و سکون ہے

ہر دم دیدار تمہارا

روح کی غزاہے ساتھ تمہارا

کہ تم ہو تو میں ہوں

سواے تمھارے اس جہاں میں

کون سمجھے گا چاہے گا مجھے

شکر بجا لاؤں پل پل خدا کا

کہ نوازا مجھ کواک ایسی ہستی سے

گود میں جو سر رکھوں اسکی

بھول جائے مجھے سختی وقت کی

سنگ رہے ہر وقت میرے

خدا کے بعد دعا جس کی

نہیں عزیز کوئی  چیز جہاں کی

فقط تو ہے میری ماں

انمول نعمت ہے تو خدا کی

کہ وقعت نہ ہو سکے جسکی الفاظ میں بیان

You may also like...